سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔
پاکستان
ووٹ کی عزت کا جنازہ نکالنے والے اب نیا بیانیہ گھڑنے کی کوشش میں ہیں:بابر اعوان
اسلام آباد:سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کا جنازہ نکالنے والے اب نیا بیانیہ گھڑنے کی کوشش میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں معروف قانون دان بابر اعوان نے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کہا کہ ووٹ کی عزت کا جنازہ نکالنے والے اب نیا بیانیہ گھڑنے کی کوشش میں ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے سے فوج اور حساس اداروں پر حملہ شروع کیا، اب بھی وہ لندن میں بیٹھ کر یہی کرتا ہے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھائی اقتدار کی وجہ سے چُپ اور بیٹی اداروں کو طعنے دینے کی ڈیوٹی کر رہی ہے۔
نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے سے فوج اور حساس اداروں پر حملہ شروع کیا۔ اب بھی وہ لندن میں بیٹھ کر یہی کرتا ہے۔ بھائی اقتدار کی وجہ سے چُپ اور بیٹی اداروں کو طعنے دینے کی ڈیوٹی کررہی ہے۔ "ووٹ کی عزت" کا جنازہ نکالنے والے اب نیا بیانیہ گھڑنے کی کوشش میں ہیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 6, 2022
کھیل
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی، نائلہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرکے پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔ نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کرلی۔
گیشربرم ون سے قبل نائلہ کیانی گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں۔ نائلہ کیانی جس گروپ میں تھی اس میں 6 پاکستانی کوہ پیما سرباز خان، شہروز کاشف، ساجد سدپارہ، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ شامل تھے۔
نائلہ کیانی کو بطور پہلی پاکستانی خاتون گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گاشر برم کو ہیڈن پیک یعنی چھپی ہوئی اور مشکل ترین چوٹی بھی کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیا ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں وہ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔
کھیل
سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کر لی گئی۔

میڈیا رپورٹس مطابق سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات شائع کی گئی ہے۔
نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلباء جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔
اس حوالے سے سرفرازاحمد نے کہا کہ میری سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2 آئی سی سی ٹرافیاں، 2006ء کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
پاکستان
ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
’پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دینی ہے، ڈپٹی کمشنر فیصلہ کریں‘

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کا 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے اور آسٹرو ٹرف پچ اکھاڑنے سے متعلق کیس پر سماعت ، عدالت نے کمشنر لاہور کو ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی، عدالت نے کمشنر کو جلسہ کروانے سے متعلق ہدایت کر دی.
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کمشنر فیصلہ کریں کہ وہاں پر جلسہ کرنے کا کتنا نقصان ہوا ہے، گورنمنٹ پنجاب اسکو دیکھے کہ وہاں کتنا بجٹ آئے گا دوبارہ پچ لگانے میں. لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔
وکیل عطاء تارڑ نے کہایہ مینار پاکستان،بابا گراؤنڈ اور بھی بہت سی گراؤنڈ ہیں جہاں جلسہ کرا سکتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کل تک ٹرف لگ سکتی ہے. بیرسٹر حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان ہوا ہے اسے انھیں ادا کرنا چاہیے جس پر عدالت نے کہا اگر میں انھیں کسی دوسری جگہ جلسہ کرنے کا کہہ دوں تو پھر کیا گورنمنٹ انتظام کر سکتی ہے.
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وہاں پر جلسہ کرانے کا اصل مقصد سیکیورٹی کی وجہ سے ہے. سرکاری وکیل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے بنیادی حقوق سلب نہ ہو، کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آرٹیکل 16 کی ہرگز خلاف ورزی نہیں ہو رہی.
معاملے پر عدالت نے کہا آپکے پاس اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کا کیا طریقہ کار ہے، کیا یہی والا آسٹرو ٹرف بچھایا جائے گا، آج اگر جلسہ نہیں ہوتا تو ٹرف تو اترا ہوا ہے. سابق ہاکی پلیئر کے وکیل نے کہا آپ ان سے حلف نامہ لیں کہ یہ ٹرف دوبارہ کب لگائیں گے؟سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جی نئے والا یہاں بچھایا جائے گا.
وکیل عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ اسٹیڈیم میں ہی کیوں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اگر ڈی سی اجازت دے دیگا تو کیا انکے گھر میں بھی جلسہ کر سکتے ہیں، ہم انکا جلسہ روک نہیں رہے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی دوسری جگہ جلسہ کر لیں .
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
ہمارے بھی ملزمان جاتی عمرہ میں چھپے ہوئے ہیں :فواد چودھری
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی:صدر پاکستان
-
تفریح ایک دن پہلے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پاکستان ایک دن پہلے
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
کورونا وائرس : ملک میں مزید 11 اموات ، 624 متاثر
-
دنیا ایک دن پہلے
ہر قسم کے ویزے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی