تجارت
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مہنگا ہوا ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 1600 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1372 ڈالر اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 28 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 10 ڈالر کم ہوکر 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے
پاکستان
پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، حماد اظہر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دی گئی اور آج تاریخی اجتماع ہو گا۔ عمران خان سازش کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر ہوں گے اتنے ہی باہر ہوں گے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مظالم کی حد کر دی ہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج سے تین چار ماہ پہلے یہ معیشت 6 فیصد بڑھ رہی تھی اور کورونا کے دوران بھی ہم نے معیشت کا بہترین گروتھ حاصل کیا۔ یہ خود ہی ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لے کے جاتے ہیں اور خود ہی بچانے کا کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران ابھی بھی ہے اور یہ پوری نہیں ہو رہی۔ ابھی اور زیادہ مہنگائی کی شرح بڑھنی ہے جبکہ ہمیں کساد بازاری کی جانب لے کے جا رہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہم انتخابات کی جانب جائیں۔ چند خاندانوں کو اس ملک پر مسلط کرنا ملک کا مقدر نہیں ہے اور پاکستان میں آج بھی عوام کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا ہے اور جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔
علاقائی
بلوچستان : طوفانی بارشوں ، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز
کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے جس کے بعد گزشتہ رات بارشوں سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں کل تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان ،کوہلو اور موسی خیل میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کہ شیرانی ،سبی، ڈیرہ بگٹی، بولان ،قلات، خضدار، لسبیلہ، آوران، خاران، تربت ،پنجگور، ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 6 اگست تک مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔
تجارت
آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں ملنے کا امکان
پاکستان کو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔ اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سےپہلے رقم پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اظہارآمادگی کالیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے 4 بلین ڈالر کی مالی اعانت کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی:صدر پاکستان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کورونا وائرس : ملک میں مزید 11 اموات ، 624 متاثر
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا, نئی قیمت سامنے آگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفرکی سہولت دینے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
اسلامک گیمز:قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع
-
دنیا 2 دن پہلے
ہر قسم کے ویزے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت