جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

دنیا

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

خلیجی ملک سلطنت عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے معمولاتِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے جب کہ کسی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں سے 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔

سیلابی ریلہ مرکزی شاہراہ پر آگیا اور درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا جس میں ایک اسکول کی بس بھی شامل ہے۔ بعد ازاں ان گاڑیوں سے درجن سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

2400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قمیت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll