جی این این سوشل

جرم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بل گیٹس کی کمیونٹی رہنماؤں کے ذریعے انسداد پولیو مہم کی کوریج میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

علاقائی

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں   پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا23 سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جانبحق

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ زیب کی موت ہو گئی جبکہ اس  کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

 شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نامور ادکار شفقت چیمہ شدید علیل، اسپتال داخل

اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامور ادکار شفقت چیمہ شدید علیل، اسپتال داخل

پاکستان کے مایہ ناز ادکاار اور پنجابی فلموں کے ولن شفقت چیمہ کو شدید علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادکار کےاہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں، اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

شفقت چیمہ پاکستان فلم  انڈسٹری کی  اردو اور پنجابی کی  952 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا  چکے ہیں ان کی اداکاری  کو شایقین کی طرف سے بے حد پذیرائی ملتی رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں خیران کن اضافہ،فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll