Advertisement
پاکستان

شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پارٹی چیئرمین عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 9 2022، 9:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔

عمران خان نے لکھا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم اس حکومت کو قبول کر لیں۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سیاست میں مزید بے امنی پھیلے گی۔

یاد رہےکہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

Advertisement
Advertisement