شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے،فوج کیخلاف بات کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔فوج کیخلاف جو بھی بات کرے اس کی مذمت کرتے ہیں۔


پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فوج کےخلاف مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان نے جو لہجہ استعمال کیا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہیے، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، فوج کے خلاف جو بھی بات کرے ان کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کے خلاف ثبوت ہے توعدالت میں پیش کیا جائے،عدالت میں اس کا فیصلہ ہو۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا، یہ اکاونٹ ہم نے صرف سہولت کے لئے کھولا تھا یہ غیر قانونی نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لئے کھولا تھا۔ اکاؤنٹ سے رقم جمع اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اکاؤنٹ سے 6 سال میں صرف 21 لاکھ روپےکی ٹرانزیکشن ہوئی۔عمران خان انشااللہ پھر وزیر اعظم بنیں گے۔

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل