تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کاممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔


پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ کمیشن مطمئن ہے کہ جو ڈونیشن وصول ہوئی، وہ ابراج گروپ اور امریکا میں لی گئی،پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن سے بھی فنڈنگ وصول کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 34غیر ملکیوں سے بھی ڈونیشن وصول کی گئی،تحریک انصاف نے 16 اکاونٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دی۔
کمیشن مطمئن ہو گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ہے،پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاونٹس کی تصدیق کی۔

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- 9 hours ago

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
- 12 hours ago

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
- 11 hours ago

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
- 12 hours ago
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 9 hours ago

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
- 12 hours ago
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 12 hours ago

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان
- 10 hours ago

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- 9 hours ago

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
- 9 hours ago