پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔


جرمنی میں پیدا ہونے والی یہ عظیم خاتون 57 سال پاکستان میں مقیم رہیں اورجذام کا مرض مملکت خداد سے ختم کرنے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا ۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئی تھیں ، ڈاکٹر رتھ فاؤ1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی ، وہ جذام کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرتی تھیں۔
جرمنی کی سماجی تنظیم ’ڈاٹرز آف ہارٹ آف میری‘ کی جانب سے جب انہوں نے پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا تو جذام کے مریضوں کو دیکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان میں رہ کراس مرض کے خاتمے کے لیے کوشش کریں گی۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 1963 میں آئی آئی چندریگر روڈ (پرانا میکلوروڈ) سے ملحقہ جذام کے مریضوں کی بستی میں مفت کلینک کا آغاز کیا تو اس وقت پاکستان میں ہزاروں مریض تھے۔ اس زمانے میں لوگوں کا عمومی رویہ تھا کہ ایسے مریضوں سے میل جول سے اجتناب برتتے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سنہ1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا اور پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاؤ نے سب سے اہم کردار اداکیا ۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ جذام کے مریضوں کی مسیحائی کرنے کے لیے سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور شمال میں دور دراز علاقوں میں بھی گئیں اورایسے مریضوں جذام کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کی مسیحائی کے لیے انہوں نے کراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی چھوٹے کلینک قائم کیے اور یہ نیٹ ورک بڑھتے بڑھتے 157 لیپرسی سینٹرز تک پہنچ گیا۔
ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازت سے نوازا گیا جبکہ 1988 میں انہیں پاکستانی شہریت دی گئی ۔
لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

افغانستان میں چھوڑا ہوااسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے،رانا تنویر حسین
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

کینیڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان
- 36 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی:سندھ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

کےپی حکومت کا ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اورمعیاری کام کے لئےبڑا اقدام
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلےکیلئے اسرائیلی وفد قطر جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا:مارشل لاء لگانے والے صدر یون سک یول کو رہائی ملی گئی
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی فائنل:نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف
- 11 منٹ قبل