Advertisement
علاقائی

شہر قائدمیں آج کتنی بارش ہوئی ؟ اعدادوشمار جاری 

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبائی دارالحکومت   کراچی میں آج ہونے والی بارش کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 10 2022، 8:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہر قائدمیں آج کتنی بارش ہوئی ؟ اعدادوشمار جاری 

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شہر قائد میں آج  سب سے زیادہ 32 ملی میٹر بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق دوپہر 2 بجے تک پی اے ایف فیصل بیس شارع فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں 26 ، جناح ٹرمینل پر 25 اعشاریہ 9 ، ناظم آباد میں 22، یونیورسٹی روڈ پر 19 اعشاریہ 5، ایئر پورٹ کے اولڈ ایریا میں 18 اعشاریہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 18، ڈیفنس میں 17 اعشاریہ 8، پی اے ایف مسرور بیس پر 11، گلشنِ معمار میں 9 اور کیماڑی میں 6 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات  کی جانب سے اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں بھی آج سے 13 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ 

Advertisement