جی این این سوشل

دنیا

سوئز کینال میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایک بار پھر شروع

مصر کی سوئز کینال میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایک بار پھر شروع ہوگئی۔اب تک سو سے زائد بحری جہازسوئز کینال پار کرچکے ہیں ۔جبکہ تقریباً 140مزیدبحری جہازآج یہ نہرپار کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوئز کینال میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایک بار پھر شروع
سوئز کینال میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایک بار پھر شروع

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  بحری جہاز پھنسنے کی اصل وجہ کیا بنی تھی؟حکام کی جانب سے واقعے کی تہہ تک جانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔بحری جہاز کی  ٹیکنیکل اور کمیونی کیشن ریکارڈنگز بھی دیکھی جائیں گی۔

سوئز کینال حکام  کاکہناتھاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ بحری جہاز سے کنٹینر اتارے بغیر ریسکیو آپریشن کیاگیاہے۔اگر یہ جہاز کہیں اور پھنساہوتا تو اسے نکالنے میں مہینوں لگ جاتے۔مستقبل میں ایسے کسی مسئلےسے نمٹنےکیلئے ہم اپنی صلاحیتیں بڑھائیں گے۔

ادھرمصر کے صدر کاکہناتھاکہ یہ راستہ بند ہونے سے سوئز کینال  کی اہمیت دوبارہ واضح ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ نہر سوئز دنیا کے مصروف ترین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے گزشتہ دنوں وہ بری طرح بلاک ہو گئی تھی  اور جہاز رانی کی کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا اس بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ سے عالمی سطح پر سامان کی آمد و رفت میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کی غزہ مخالف پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   کی غزہ  مخالف پالیسی  پر   امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان  مستعفی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ پالیسی کے تنازع پر استعفیٰ دے دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر واشنگٹن کے موقف سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ دارے سے   استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فلسطینیوں اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج میں تیسرا استعفیٰ ہے۔


ریرت دبئی ریجنل میڈیا ہب کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں، تقریباً دو دہائیوں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تھی، سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر شروع ہوئے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں ۔ 


ایک پریس بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے اندر حکومتی پالیسیوں پر اختلافی خیالات کا اظہار کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

یہ استعفیٰ بیورو آف ہیومن رائٹس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حالیہ استسنا کے بعد دیا گیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت پر اندرونی اختلاف کو اجاگر کیا گیا ہے۔


امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس کے موقف پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اندر گہرے اختلافات کی عکاسی کرتے ہوئے اندرونی بات چیت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی کالیں کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے کیویز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ افتخار احمد نے 6 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے آؤٹ ہونے سے قبل 1 رن بنایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اورورک اور زیک ایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دستے:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ 

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (c)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، ایش سودھی شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll