جی این این سوشل

کھیل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

کراچی : پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ۔ فیفا نے کل رات آٹھ بجے تک فیڈریشن کے تمام معاملات نارملائزیشن کمیٹی کو سونپنے کا انتباہ جاری کردیا ، بصورت دیگر پابندی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرایک بارپھر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

تفصیلات کے مطابق  پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا کی رکنیت بچانے کےلیے کل رات 8 بجے کی مہلت،  پی ایف ایف کے تمام معاملات فوری طور پر نارملائزیشن کمیٹی کو سونپ دیں ، فیفا نے تحریری وارننگ جاری کردی۔

فیفا نے خط میں موقف اپنایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن پرحملہ ناقابل قبول ہے ۔ اس قسم کے ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ۔ فیفا نے وارننگ دی کہ کل رات آٹھ بجے تک فٹبال ہاوس لاہور کا انتظام نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا تو پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کردی جائےگی۔

چند روز قبل اشفاق حسین گروپ نے لاہور میں قائم فٹبال ہاوس کا زبردستی انتظام سنبھالتے ہوئے فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو بے دخل کردیا تھا ۔

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی تقرری کی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll