جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی:صدر پاکستان
اسلام آباد:صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی۔


گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پریشان ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ خلیج بڑھتی جا رہی ہے، اس کوکم ہونا چاہیے، سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجا کرتو بٹھایا نہیں جاسکتا، صدرکی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا، کہہ ہی سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مینجمنٹ کے ایشو پرعمران خان کو بتاتا رہا ہوں لیکن ان کا ایک اپنا مؤقف تھا، عمران خان میرے لیڈراور دوست ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہتا ہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں، سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے، ان کو اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے، مجھےکوئی کامیابی نظرآئی تو ضرور کہوں گا کہ ایک میز پربیٹھ جائیں۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب برا نہیں، 90 فیصد اچھا بھی ہے، ای وی ایم کا منصوبہ میری تخلیق ہے، ای وی ایم کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف دور سے کوشش کر رہا ہوں، قومی اسمبلی میں نوید قمراور شازیہ مری ای وی ایم پرکمیٹی میں شامل تھے، اس پرسب کا اتفاق تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 85 سمریاں آئیں جن میں سے صرف 4 یا 5 کو روکا تھا، تمام پارٹیزکو مثبت اور اہم معاملات پرافہام وتفہیم پیدا کرنا چاہیے، سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں کہ فوج کو زیربحث مت لایا کریں، فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، فوج کومتنازع نہیں بنانا چاہیے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا فوج کا ہی کام تھا، ان کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف صبح لینے کا مشورہ دیا تھا لیکن عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کا حلف رات 2 بجے لیا، عمران خان کی حکومت جانے پرپارٹی کے دوستوں نے بہت مشورے دیے تھے، میرے پاس تو ایک ہی آئینی بندوق ہے، اس سے چڑیا مارسکتا ہوں یا اس پرمیزائل لگا لوں، ملک کا آئینی سربراہ ہوں، تمام ادارے میرے ہیں، سب کا احترام ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل





