Advertisement
تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

برطانیہ:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2022, 2:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement