Advertisement
پاکستان

این اے 245 ضمنی الیکشن :پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

کراچی:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2022, 3:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 245 ضمنی الیکشن :پیپلز پارٹی کا  ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے اپنے امیدوار دانش خان کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 245 ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل تمام حلیف جماعتوں کی جانب سے مشترکہ فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کیا ہے۔

Advertisement