بنی گالہ چھاپہ ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ،فواد چودھری
25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں، تلخیاں بڑھانا مسئلہ نہیں ،ہماری یہاں حکومت ہے، 25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہلخانہ کو انصاف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائے گی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جبکہ شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل کو حل کیا جا سکے، بڑا مربوط نظام چلے گا اور پاکستان کا فائدہ بھی سیاسی استحکام میں ہے۔
معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے جاتا ہے، ایسے معیشت نہیں چلتی جبکہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھی اپنی پالیسی واضح کر دی ہے اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ پارٹیز کے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تیار ہیں اور فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم فساد کے بغیر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں،ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ معیشت اتنی تباہ ہوچکی ، اسے ریلیف دینا چیلنج ہے۔
ہم سے 2صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے، صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان تو کریں پھر اس معاملے پر بھی بات ہو سکتی ہے۔

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- ایک دن قبل

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- ایک دن قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 21 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- ایک دن قبل










