جی این این سوشل

پاکستان

25 مئی کوخاتون پہ پستول تاننے والا سب انسپکٹر نوکری سے برطرف

لاہور:25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران نہتی خاتون پہ پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

25 مئی کوخاتون پہ پستول تاننے والا سب انسپکٹر نوکری سے برطرف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ 25 مئی کو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تاننے والے سب انسپکٹر عابد جٹ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ کو محکمانہ کارروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے برطرف کیا ہے، پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس سب انسپکٹر کی برطرفی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اس طرح کی کالی بھیڑیں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی لیکن جنہوں نے عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی ان سے رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ 

پاکستان

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی  صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 پاکستان کی جانب سے  ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی گئی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا خطے پر گہرا اثر رہا ہے ،  پاکستان کی جانب سے امید کی جارہی ہے  کہ نئی امریکی انتظامیہ باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی ۔ 

پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا جائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا۔

 پاکستان کے داخلی چیلنجز کا سبب زیادہ تر گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں رہی ہیں، جس نے ملک کو معاشی بحران اور عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔

 موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور مالی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

 پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، اور ملک کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ عالمی امن اور معاشی تعاون جیسے مشترکہ امور پر مثبت بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینے والے آزاد موقف پر قائم ہے۔

 ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی عوام اس بات پر اعتماد ہیں کہ  صحیح حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ملک پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی  ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ  ایوارڈ سے نواز دیا۔

ماہرہ خان نےاپنی  انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو  شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان  کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات

 

وزیراعظم نے  پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا. 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll