جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی

کراچی:ڈالر کی قیمت کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 34 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 15 ہزار 55 روپے پر آ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 27 ڈالر کمی کے ساتھ 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll