Advertisement
پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 16 2022، 2:39 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جمع کرائے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض کی تجدید پر رضامندی ظاہر کردی۔ جس سے پاکستان کو اپنے گرتے ہوئے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ رپورٹ بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز نے پیر کو شائع کی ہے۔

دونوں جرائد نے اس معاملے سے باخبر افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ ماہانہ 10 کروڑ ڈالر 10 ماہ تک فراہم کریگی، یہ امداد اضافی معاونت کے طور پر دی جائے گی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کا رواں ہفتے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اپنے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرنے کا ارادہ ہے۔ 
قرضوں کی ری فنانسنگ کی اطلاعات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر ہونیوالی بات چیت کے بات سامنے آئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو اتوار کے روز شہباز شریف نے فون کیا تھا، جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ و تاریخی تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

Advertisement