Advertisement

اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹر نوح دستگیر بھی میڈل نہ جیت سکے

اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹر  نوح دستگیر بٹ بھی میڈل نہ جیت سکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 16th 2022, 2:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹر نوح دستگیر بھی میڈل نہ جیت سکے

109+ کلو گرام کیٹیگری میں نوح کی چوتھی پوزیشن رہی۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں فارم میں نہ رہے۔

نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 162 اور کلین اینڈ جرک میں 216 کلو وزن اٹھایا۔

ان کہ اسنیچ میں 170 اور کلین اینڈ جرک میں 226 کلو وزن اٹھانے کی کوششیں ناکام رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوح دستگیر بٹ نے خراب صحت کے باوجود مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستانی ویٹ لفٹر کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے بخار بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement