Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement
پاکستان

25مئی کو دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار پھیلتا،ضمنی الیکشن ہم دھاندلی کے باوجود جیتے ،شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 16 2022، 4:16 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
25مئی کو دھرنا دیتا تو  ملک میں انتشار پھیلتا،ضمنی الیکشن ہم دھاندلی  کے باوجود جیتے ،شہباز گل کو  برہنہ  کرکے تشدد کیا  گیا:عمران خان

جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا، شہباز گل نے غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان خلاف بیان دو،  شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے،سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے،  شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔

جی این این کے پروگرام نیوز ایج ود فریحہ ادریس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہمیشہ پبلک کے پاس جاتے ہیں، جمہوری لوگ بیرون ملک نہیں جاتے، عوام میں جاتےہیں، پچھلے حکمرانوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے، پاکستانی عوام میری طاقت ہے، توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، الیکشن کمشنر ایک بذدل شخص ہے، میں نے تاریخ میں ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، جیسے اس نے کھل کے ہماری مخالفت کی، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یہ مجھے نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف پلان بنایا ہوا ہے، میں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو آن کی جائے گی، میری جان کو خطرہ ہے،  پاکستان کا آئین  مجھے حق دیتا ہے، میں پر امن احتجاج کروں، پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا، مہنگائی ان کی ترجیحی نہیں تھی، کیس ختم کروانا تھا، ہم نے ڈونلڈ لو کی سائفر کو پارلیمنٹ میں رکھا،چیف جسٹس کو بھیجا، ہم نے کسی سے کچھ چھپایا نہیں، ایک اور لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اب کوئی بات نہیں ہورہی، میرےکبھی اسٹیبلشمنٹ سےحالات خراب نہیں ہوئے، ہماری طاقت یہ تھی کہ ہم ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی گئی، مجھے  نا اہل کرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کسی صورت ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کروں گا،  میرے خلاف بیان لینے کے لیے شہباز گل پر تشدد کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کھٹمنڈو میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کررہا تھا، نوازشریف اورزرداری کا پیسہ باہر پڑا ہے،اس وجہ سے باہر کی طرف دیکھتے  ہیں،26سال پہلے تھوڑے سے لوگوں کے ساتھ پارٹی شروع کی، اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا، چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے خلاف فیصلے دیئے،جوعدالتوں نے کالعدم قراردیئے، ضمنی الیکشن ہم دھاندلی  کے باوجود جیتے،ضمنی انتخابات میں شکست کےبعد ہمارے  خلاف کیسز چلائے گئے، مجھے کوئی بات کرنی ہوتو خود کرتا ہوں،مجھے کسی کی ضرورت نہیں، پاک فوج اور پی ٹی آئی  میں تصادم کرنے  کی سازش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
شندور پولو فیسٹیول ،دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں آج سے رنگا رنگ تقریب  کا آغاز ہو رہا ہے

شندور پولو فیسٹیول ،دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں آج سے رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو رہا ہے

  • 33 منٹ قبل
پاکستان میں امن کی  نئی مثال ، بلوچستان کا "ہنگلاج ماتا مندر"  عالمی سیاحتی مقام قرار

پاکستان میں امن کی نئی مثال ، بلوچستان کا "ہنگلاج ماتا مندر" عالمی سیاحتی مقام قرار

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،فیلڈ مارشل

پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،فیلڈ مارشل

  • 27 منٹ قبل
ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس

ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس

  • 21 منٹ قبل
ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کے خلاف موصول ہونے شکایات  پر  اجلاس کا انعقاد

ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کے خلاف موصول ہونے شکایات پر اجلاس کا انعقاد

  • 11 گھنٹے قبل
سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران نے  جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب  کا نیا  انٹیلی جنس چیف مقرر کر دیا

ایران نے جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکہ کاساتھ دیا توخلیجی ممالک  بھی نشانے پرہوں گے،ایران

امریکہ کاساتھ دیا توخلیجی ممالک بھی نشانے پرہوں گے،ایران

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ نے ایران پرحملےکی منظوری کی  تردید کردی

ٹرمپ نے ایران پرحملےکی منظوری کی تردید کردی

  • 13 گھنٹے قبل
ایرانی حملوں میں محفوظ پناہوں میں چھپے افراد بھی ہلاک

ایرانی حملوں میں محفوظ پناہوں میں چھپے افراد بھی ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ میں امریکا کے فوجی اڈے کہاں  کہاں قائم ہیں؟

مشرق وسطیٰ میں امریکا کے فوجی اڈے کہاں کہاں قائم ہیں؟

  • 37 منٹ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement