جی این این سوشل

تجارت

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کااضافہ کردیا، نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  میں اضافہ کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے  4  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے  4  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ   متعلق 4 مقدمات  میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے  جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی چاروں  مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان آنے سے انکار

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے ، انڈین میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان آنے سے انکار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت نے  پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا، ا۔ور اس کے لیے بہترین جگہ دبئی ہے۔

بھارتی ٹیم  سیکورٹی خدشات کے باعث چمپینز ٹرافی کے میچز  پاکستانی کی بجائے دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے    بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کر رہا  ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بعد ازاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے شہدا کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔

کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں مارے گئے۔

شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی نے مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ بل کے خاتمے اور آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll