جی این این سوشل

پاکستان

16ہزار فٹ بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرانے کاریکارڈ قائم

وادی نیلم میں کوہ پیماؤں نے 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

16ہزار فٹ بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرانے کاریکارڈ قائم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کوہ پیماؤں نےوادی نیلم میں 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر  نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کوہ پیماوں کی ٹیم نے پرچم لہراتے ہوئے والہانہ انداز میں پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے  گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کوہ پیما ٹیم نے مائی ناردہ جھیل پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں۔ کوہ پیما ٹیم کی جانب سے پاکستان کی حفاظت کے لیے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

1600 فٹ کی بلندی پر واقع سیاحتی مقام مائی ناردہ جھیل کی چوٹی سر کرنے والی یہ پہلی ٹیم ہے۔

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈکس میں 73ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی عبور کر لیا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا۔

دوپہر 12بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 12لاکھ سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 12.47 ارب روپے ہے۔ کاروبار سرگرمیوں کے آغازپر پاک الیکٹران ، فوجی فوڈز اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll