دیکھنا ہے سازش میں کون ملوث: پراسیکیوٹر، جسمانی ریمانڈ کیس میں شہباز گل کونوٹس جاری
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کرلئے


پراسیکیوٹرنے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محض ایک پہلو کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیدیا۔ ابھی تفتیش باقی ہے کہ اس سازش میں شہباز گِل کے ساتھ اور کون شامل تھا، ابھی یہ بھی دیکھنا ہے کہ ٹرانسکرپٹ کہاں تیار ہوا اور کس نے کیا۔
اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ جسمانی ریمانڈ سے متعلق جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں آتا درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کی جاسکتی۔
شہبازگل کے وکیل فیصل چوہدری حکمنامے کی کاپی لے کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
جج نے کہا کہ تفتیش کا ریکارڈ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، شہبازگل کے وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو نوٹس جاری نہیں کیا تھا، پراسیکیوٹررضوان عباسی بولے عدالت اِن کو نوٹس جاری کر دے اور کل فریقین کے دلائل سن لے، یہ کل عدالت کو کہیں گے کہ ابھی نوٹس نہیں ہوئے پہلے نوٹس جاری کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا کہ اگر ضرورت ہو تو ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، جج نے استفسار کیا کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے؟ پراسیکیوٹرنے کہا کہ قانون میں 15 دن کے ریمانڈ کی گنجائش موجود ہے۔ شہباز گِل کا صرف دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔
نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ دیا۔ عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 13 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 7 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 12 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 13 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 8 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 12 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 13 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 12 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 11 hours ago