پاکستان
بلوچستان:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
کوئٹہ: بلوچستان کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اراکین نے اپنی 1 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان رواں مالی سال کے بجٹ میں کیا گیا تھا، منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا۔
بلوچستان کابینہ نے متاثرین کی امداد، نقصانات کے ازالے اور ان کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ ٹیموں کے ذریعے سے نقصانات کے سروے کے فوری آغاز کی ہدایت کی۔
اجلاس میں امدادی سرگرمیوں پر صوبائی کابینہ کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 28 پیسےسستا ہو کر 275 روپے 30 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت رہا، 100 انڈیکس 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوا۔
مزید برآں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار300 روپے ہو گئی۔ جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان
" دوبارہ سوچ لو " کنجاہ ہاؤس پرپولیس ریڈ کے بعد مونس الہیٰ کا سخت ردعمل
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔

گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ کرنے کے بعد مونس الہیٰ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے، اور دیگر ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپے مارتے رہتے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم بھاگ جائیں گے ، دوبارہ سوچ لو!!
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔
ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کرہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔
یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
دنیا
بھارت میں کم عمر لڑکیوں سے شادی کے جرم میں ڈھائی ہزار افراد گرفتار
انڈیا کی ریاست آسام میں پولیس نے ایسے ڈھائی ہزار مردوں اور ان کے رشتے داروں کو گرفتار کر لیا ہے جنھوں نے گزشتہ دو برس کے دوران 18 برس سے کم عمر لڑکیوں سے شادی کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں نابالغ لڑکیوں کے شوہر، ان کے رشتے دار، شادی کرانے والے قاضی، پنڈت اور ان کے معاونین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ انڈیا میں شادی کے لیے قانونی طور پر لڑکی کی عمر 18 اور لڑکے کی 21 برس ہونا لازمی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ نابالغ بچوں اور بچیوں کی شادی کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔
ریاستی حکومت نے دو برس کے دوران ہونے والی شادیوں اور حاملہ عورتوں کے اعداد وشمار جمع کرنے کے بعد یہ مہم شروع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں 4 ہزار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے گزشتہ جمعہ سے پیر کی دوپہر تک ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ریاستی حکومت نے آسام میں سنہ 2022 کے دوران حاملہ خواتین کے اعداد شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جنوری سے دسبمر 2022 تک ریاست میں 6 لاکھ 20 ہزار خواتین حاملہ ہوئیں۔ ان میں 1 لاکھ 4 ہزار خواتین یعنی تقریبآ 17 فیصد خواتین ایسی تھیں جن کی عمر 19 برس سے کم تھی۔
ریاست کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا شرما نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ بچوں کی شادی روکنے کا قانون پارلیمنٹ میں 2006 میں منظور ہوا لیکن اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جن ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں بیشتر مسلمان ہیں۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ یہ ایک غیر جانبدار ایکشن ہے۔ اس میں کسی مخصوص برادری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس