پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میں 16 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بناسکی۔


روٹر ڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز نے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا ڈالے، میزبان ٹیم میچ تو نہ جیت سکی تاہم اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران ضرور کردیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔
10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔
فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔
196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔
شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
سلمان آغا اور نسیم شاہ کا ڈیبیو
پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اپنے ون ڈے کئیریز کا آغاز کیا
دونوں کھلاڑی آج میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیوکرنے پر پُرجوش ہیں۔
یہ ون ڈے سيريز آئی سی سی مينزکرکٹ ورلڈ کپ سپر ليگ کا حصہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق نے میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ روٹر ڈیم کی کنڈيشنز پاکستان کے ليے نئی ہيں مگر ٹيم کی تيارياں اچھی ہيں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگراس سیریزمیں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تووہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- an hour ago

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 14 hours ago

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- an hour ago

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 3 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 15 hours ago

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- 2 hours ago

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 3 hours ago

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 hours ago

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 14 hours ago

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 15 hours ago

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- an hour ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 3 hours ago