جی این این سوشل

پاکستان

30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، شیخ رشید

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھائیں گے۔30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہاہے کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا ۔ یہ لوگ اپنے  ووٹوں کو داو پر لگارہے ہیں ۔موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ  عمران خان8حلقوں میں اہل اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا۔ لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔ الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں۔نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔

انہوں نے کہاہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ان کو چین کے خلاف اسی کام کے لیے لایا گیا ہے۔افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔

پاکستان

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال  کی  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی: پاک فوج نے بدھ کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدالت اور وزارت دفاع کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کو فیض حمید کے خلاف سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ جنرل فیض حمید پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں  کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بد ھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام آذربائیجان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے سپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ نوگورنوکاراباخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll