Advertisement
پاکستان

شہر قائد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

کراچی: کراچی میں پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی،نوٹی فکیشن جاری ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 19 2022، 5:52 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہر قائد  میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

کراچی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے کمشنر کراچی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پہ آئندہ 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی وجہ سے نالے اور سیوریج لائنز بند ہوتی ہیں، پلاسٹک بیگز پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد رہے گی۔

Advertisement