اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4 افراد انتقال کر گئے جبکہ 510 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار212 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.80 فیصد رہی جبکہ کوروناکے164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 19 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 19, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,212
Positive Cases: 510
Positivity %: 2.80%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 164
پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
- 13 minutes ago

وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے
- 4 hours ago

ایم کیو ایم کے سربراہ آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری
- 3 hours ago

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی سے گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
- 5 hours ago

طالبان کا تعلیم پر ایک اور وار ، برطانوی جوڑا گرفتار
- 3 hours ago
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- 11 minutes ago

ماہ رمضان کے باعث سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
- 5 hours ago
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 6 hours ago
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت
- 27 minutes ago

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا،قاتل گرفتار
- 6 hours ago

موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 hours ago