راولپنڈی : پمز اسپتال کے طبی بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے کر ڈسچارج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
آج صبح شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ انہیں سخت سکیورٹی حصار میں اسپتال سے روانہ کیا گیا۔ شہباز گل کو مین گیٹ کے بجائےاہسپتال کے پچھلے دروازے سےلےجایا گیا ۔
میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ رات گئے جاری کی گئی تھی جس میں شہباز گل کو رات ڈسچارج کرنے کی اجازت دی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچا دیا گیا ، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کرینگے جبکہ شہباز گل کو بخشی خانہ پہنچایا گیا ہے ۔
ڈیوٹی جج کے آنے پر ملزم کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پولیس کی جانب سے شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
شہباز گِل کی آمد سے قبل کچہری کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 5 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 3 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 4 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 8 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 5 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- ایک گھنٹہ قبل