اسلام آباد:پاکسان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی۔


ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران طاقت اور انتقام کے نشے میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ تمام جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی قیدی شہباز گِل پر مسلسل بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، اس بیہمانہ تشدد کے مرتکب افراد سے جواب طلبی ضرور ہوگی اور جلد ہوگی۔
اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فواد چودھری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ ان پر جسمانی و ذہنی تشدد کے یساتھ ساتھ جنسی تشدد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی جماعت، فرد اور طبقے کے لیے ناقابل قبول ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی اس کی حمایت کرے، یہ رات جلد ختم ہوگی اور اس رات کے آگے سحر ہے۔
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- ایک دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 18 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 2 دن قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 21 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 13 گھنٹے قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 21 گھنٹے قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 2 دن قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 2 دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 13 گھنٹے قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 20 گھنٹے قبل







