جی این این سوشل

پاکستان

اہلیان لاہور کے لیے ضروری اعلان

لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے اہلیان لاہور کے لیے ضروری اعلان کیا ہے جس میں انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اہلیان  لاہور کے لیے ضروری اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ کل بروز ہفتہ شہباز گل پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف لبرٹی چوک لاہور سے شام 7 بجے ریلی روانہ ہو گی اور فیروزپور روڈ کے ذریعے داتا دربار پہنچے گی۔

اس سے قبل اپنے ایک ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کے خلاف کل لاہور میں ایک بڑی ریلی نکلے گی، عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے زیر حراست چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل سے ملنے پمز اسپتال پہنچے تھے جہاں پولیس نے انہیں ملاقات سے روک دیا تھا۔

ملاقات سے روکے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم نے شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد میں بالخصوص اور پاکستان بھر میں بالعموم ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جرمنی کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن کا دورہ

واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن کا دورہ

لاہور : کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جرمنی کے ایک وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن لاہور کا دورہ کیا اور بینک کی مالی اعانت سے جاری منصوبوں پر کام کرنے والی این ٹی ڈی سی ٹیموں اور کنسلٹنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ کے ایف ڈبلیو کے وفد میں ہیڈ آف ڈویژن فار انرجی اینڈ فنانس (عراق، افغانستان اور پاکستان) مس ایستھر گراوین کوٹر، پورٹ فولیو مینیجر مسٹر کانسٹینٹن ڈیلس، تکنیکی ماہر آفتاب احمد اور سینئر سیکٹر سپیشلسٹ برائے توانائی ابرار احمد شامل تھے۔

واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی۔
ملاقاتوں میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن پراجیکٹ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہل بولی دہندگان کی جانب سے بولی جمع کرانا اور جانچ پڑتال کے عمل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفد نے 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن کیلئے ذریعہ معاش کی بحالی کے منصوبے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضافی اقدامات کے مختص گرانٹس کو استعمال کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے میٹنگز کے شرکاءمیں جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، چیف انجینئر (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) انجینئر ثاقب شمیم، چیف انجینئرپراجیکٹ ڈیلیوری ( ملتان) انجینئر اقبال حیدر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (ای ایچ وی) اسلام آباد انجینئر عدنان زاہد اور انکی متعلقہ ٹیمیں شامل تھیں ۔
 وفد نے لاہور میں کے ایف ڈبلیو بینک کی مالی اعانت سے مکمل ہونے والے 220 کے وی گرڈ سٹیشن غازی روڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) انجینئر محمد محسن نے گرڈ سٹیشن کے بارے میںایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جو لیسکو کے علاقے کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کے استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ وفد نے گرڈ سٹیشن کی مینجمنٹ اور مینٹیننس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر انتظامی ٹیم کو سراہا۔
کے ایف ڈبلیو وفد نے بہترین آپریشنل ماحول کو یقینی بنانے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود میں غازی روڈ گرڈ سٹیشن کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ وفد نے ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اپنے عزم کو تقویت دینے کیلئے گرڈ سٹیشن میں پودے بھی لگائے۔ دورے کے دوران جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز) محمد ابراہیم، ڈپٹی منیجر سیکیورٹی میجر (ر) تنویر احمد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll