Advertisement
پاکستان

 کورونا وائرس : ملک میں مزید 2 اموات ، 449 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2022, 1:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کورونا وائرس : ملک میں مزید 2 اموات ، 449 کیسز رپورٹ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا   وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے   2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  449کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  17 ہزار872  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح   2.51 فیصدرہی جبکہ کوروناکے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔

 پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا   سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

 قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

Advertisement
اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

  • 2 hours ago
جسٹس عتیق شاہ کو پشاور جبکہ  جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

جسٹس عتیق شاہ کو پشاور جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

  • 2 hours ago
بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

  • an hour ago
کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

  • 3 hours ago
چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

  • 3 hours ago
لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

  • 2 hours ago
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

  • an hour ago
قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

  • 3 hours ago
کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی

کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی

  • 3 hours ago
نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • an hour ago
مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید

  • 2 hours ago
 اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار

  • an hour ago
Advertisement