غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی 29ہزار 475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ایم کیو ایم کے معید انور 13193 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے 13 جماعتی اتحاد کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین (مرحوم) کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست بھاری اکثریت سے جیت لی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی 29ہزار 475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ایم کیو ایم کے معید انور 13193 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
شاندار کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور جشن منانا شروع کر دیا۔ کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا مد مقابل تھے۔
فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود تھے، مجموعی طور پر سیٹ کے لیے 15 امیدواروں میں مقابلہ تھا جب کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوئے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 4 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 19 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 4 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

