اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
جی این این کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن جسٹس بنچ محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین کو 25 اگست سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے بائیو میٹرک نہ کرانے سمیت تین اعتراضات عائد کیے تھے تاہم عدالت نے دائر اعتراضات بھی ختم کردیے ۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی ۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن درخواست گزار کا ماضی کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے ، کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مرگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد متوقع گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد رات سے بنی گالہ میں موجود ہیں ۔

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 5 hours ago

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 18 minutes ago

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- an hour ago

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 3 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 2 hours ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 4 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 23 minutes ago

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 5 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا
- 5 hours ago

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 3 hours ago

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- 5 hours ago











