کھیل
پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ہوم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں ہوگا۔ تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی17 سال بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں میزبانی کرنے پر بہت خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہاہے کہ یہ سیریز دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دلدادہ ناظرین کی توقعات کے عین مطابق دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔
واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم16 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرےگا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری مرتبہ 2006 میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا موقع ملا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سونا 5 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا،جس سے سونے کی نئی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4630 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
تجارت
اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
وفد آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لے گا
اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد 11سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
منی بجٹ لانے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مددگار مشن حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 321 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔ آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔
مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری تا مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا
وزیراعظم نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا.
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار