تجارت

ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

اکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 22nd 2022, 1:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی : مارکیٹ میں ڈالر اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فاریکس انڈیکس کے مطابق آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43133 پر آ گیا۔