دنیا
نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پرائمری انتخابات 23 اگست کو ہونگے
ریاست نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پارٹی پرائمری انتخابات 23 اگست بروز منگل کو ہو رہے ہیں
ریاست نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پارٹی پرائمری انتخابات 23 اگست بروز منگل کو ہو رہے ہیں. جس میں کانگریس کے ایوان نمائندگان کے اراکین اور سٹیٹ سئنٹرز کا پارٹی چناؤ عمل میں لایا جائے گا.
بعدازاں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کی پرائمریز میں منتخب ہونے والوں کے آپس میں فائنل مڈٹرم انتخابات رواں سال 8 نومبر کو ہوں گے. نیویارک کے علاوہ امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی 23 اگست کو پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں. جبکہ زیادہ تر امریکی ریاستوں میں پرائمری چناؤ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے. نیویارک میں پولنگ کے اوقات صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے.
ریاست نیویارک میں ووٹروں کی سہولت کے لیے 23 اگست کو ہونے پرائمری انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے، کووڈ-19 کی وجہ سے قبل از وقت (ارلی) ووٹنگ 13 اگست سے 21 اگست تک جاری رہی. تاہم اس دوران ووٹ ڈالنے کی شرح نسبتاً کم رہی.
واضح رہے کہ ریاست نیویارک میں پہلے مرحلے کے پرائمری انتخابات رواں سال 28 جون کو ہو چکے ہیں، جس میں نیویارک کے گورنر، لیفٹیننٹ گورنر، ارکان سٹیٹ اسمبلی، ریاستی ججز اور پارٹی عہدیداروں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے.
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
تفریح
برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا
معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔
ماہرہ خان نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔
دنیا
ٹرمپ کی جیت پر حماس کا رد عمل
امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ مؤقف کی قیمت ہے،حماس
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شکست غزہ پر ان کے مجرمانہ مؤقف کی قیمت ہے۔
حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کی قیمت پر آتی ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہراتے ہوئے امریکا کے نئے صدر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے خود امریکی برادری کی آوازوں کو سننا چاہیے۔
دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں وہ 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حریف امیدوار کاملا ہیرس پر بھارتی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔
نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جو جنگیں جاری ہیں، ان کو بھی ختم کروں گا۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔
یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کی بات کرچکے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی