پاکستان
ملک میں شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں:حماد اظہر
لاہور:سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں آج شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں آج شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں۔ چھاپے، گرفتاریاں، تشدد، میڈیا کی آواز بندی، لیکن نوٹس لیا گیا صرف عمران خان کے بیان پر۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنے شہریوں کے حقوق ، ان کی آزادی اور جان و مال کا تحفظ کرتی ہیں پھر ان کا وقار بلند ہوتا ہے، ڈنڈے کے زور پر نہیں۔
ملک میں آج شہری اور انسانی حقوق کھلے عام ضبط ہو رہے ہیں۔ چھاپے، گرفتاریاں، تشدد، میڈیا کی آواز بندی۔ لیکن نوٹس لیا گیا صرف عمران خان کے بیان پے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 22, 2022
عدالتیں اپنے شہریوں کے حقوق ، ان کی آزادی اور جان و مال کا تحفظ کرتیں ہیں۔ اور پھر وقار بلند ہوتا ہے عدالتوں کا۔ ڈنڈے کے زور پر نہیں۔
تجارت
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔
نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
پاکستان
کن پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے
Congratulations to President-elect Donald Trump on his historic victory for a second term! I look forward to working closely with the incoming Administration to further strengthen and broaden the Pakistan-U.S. partnership. @realDonaldTrump
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب
Congratulations to @realDonaldTrump on his election and historic comeback. The people of America have given him and his team @JDVance, @elonmusk , @RobertKennedyJr , @TulsiGabbard & @GOP a resounding victory. This is an anti-war victory. An anti war mandate. We hope the new…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 6, 2024
سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ