وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری بزنس کمیونٹی کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔ ان کا کہنا ہے کہ زراعت، لائیو اسٹاک، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں منگل کو قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور بن ابراہیم المحمود اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر برائے افریقا و ایشیا پیسیفک ریجنز شیخ فیصل ثانی الثانی پر اتھارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خودمختار ویلتھ فنڈز میں سے ایک ہے، دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم کی یہ پہلی مصروفیت تھی، اس موقع پر کابینہ کے اہم ارکان اور سینئر حکام بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی سیاسی تعلقات کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان شمسی توانائی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے، ہوا بازی، جہاز رانی، صنعتی و بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور مہمان نوازی کے شعبوں سمیت بالخصوص قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے قطر ی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، ہوا بازی، زراعت اور لائیو اسٹاک، میری ٹائم، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں پر بھی زور دیا کہ وہ علاقائی رابطے اور باہمی خوشحالی کیلئے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سے پیدا ہونیوالے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
شہباز شریف نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کو شفاف اور تیزی کے ساتھ معاملات کو نمٹانے کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کی طرف سے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی، توانائی، جہاز رانی، ہوا بازی، مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی دلچسپی کو سراہا۔ وزیراعظم اور قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی حکام کے درمیان ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جانب سے نامزد نمائندے سرمایہ کاری کیلئے اہم تجاویز پر عملدرآمد کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔ وزیراعظم نے منصور بن ابراہیم المحمود اور شیخ فیصل ثانی الثانی کو دورہ پاکستان دعوت دی۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago






