وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شدید سیلاب کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔متاثرین سیلاب کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،سب کو ملکر آگے چلنا ہوگا۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ملک کا کوئی ایس حصہ ایسا نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو۔
انہوں نے کہاہے کہ این ڈی ایم اے ،پی ڈ ی ایم اے اور صوبائی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ ستمبر میں اسی قسم کا اسپیل آسکتاہے۔ممکنہ تباہی سے نمٹنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگست میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔اس وقت ملک میں آٹھواں سیلابی ریلا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع زیرآب ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب کے باعث سنگین صورتحال ہے۔اس وقت ملک میں بہت پانی ہے ،بحران ہے ہر طرف تباہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے 3کروڑ لوگ براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ایک مون سون اسپیل سے نکل ہی نہیں پاتے اگلا آجاتاہے۔جون سے گزشتہ رات تک 913افراد جاں بحق ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑکیں ،ریلوے ٹریک متاثر ہیں ، مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں ،خیموں کا آرڈر دیا گیا ،فصلیں تباہ ، مکانات منہدم ،زیادہ تر بچے اور خواتین سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں کسی سیاسی بحران کا سامنا نہیں۔ہمیں اس وقت سیلاب متاثرین پر توجہ مرکوز رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔متاثرین سیلاب کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،سب کو ملکر آگے چلنا ہوگا۔
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 4 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 3 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 6 گھنٹے قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- 5 گھنٹے قبل
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
- 18 منٹ قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 5 گھنٹے قبل