پاکستان
شیخ رشید نے بجلی کے 200 یونٹ پررعایت کو بھونڈا مذاق قرار دیدیا
اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کو دیئے گئے ریلیف پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں ، شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔
ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں ،PDM کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی،PDM بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے ، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے اور یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی ، ن لیگی لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
علاقائی
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا،اسموگ کے پیش نظر تمام مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر اسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا کہتے رہے ہیں، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو، جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ کے تدراک کے حوالے سے مختلف محکموں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔
عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔
پاکستان
توہین عدالت کیس:عدالت کا عمران خان سے منگل کو باہل خانہ، وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گےاور چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے اہل خانہ و وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری، ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دلائل میں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر اور شبلی فراز ان کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، میں نے اپنے جواب میں واضع کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ چھ لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے تھے، ہم نے لسٹ دی تھی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی اور یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کل کیوں ملاقات نہیں کرا سکتے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کے دن طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں اور فیصل چوہدری صاحب تو روزانہ 8 گھنٹے ملتے ہیں یہ پھر بھی شکایت کر رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ 13 ستمبر کو اس عدالت نے آرڈر کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گے، اس عدالتی حکم میں یہ کہا گیا تھا کہ چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کون کرے گا؟ جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کا تنازعہ سامنے آیا ہے، عمران خان فیملی فرینڈز وکلا جن سے وہ ملنا چاہتے ہیں وہی لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لیکر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے، امید ہے اس سے جیل حکام اور عمران خان وکلا کے درمیان تنازعہ ختم ہوگا، میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گے۔
عدالت نے عمران خان سے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان
پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا
پاکستان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا خطے پر گہرا اثر رہا ہے ، پاکستان کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی ۔
پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا۔
پاکستان کے داخلی چیلنجز کا سبب زیادہ تر گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں رہی ہیں، جس نے ملک کو معاشی بحران اور عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔
موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور مالی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، اور ملک کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ عالمی امن اور معاشی تعاون جیسے مشترکہ امور پر مثبت بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینے والے آزاد موقف پر قائم ہے۔
ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی عوام اس بات پر اعتماد ہیں کہ صحیح حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ملک پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند