وزیر اعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
سکھر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کا وقت نہیں ہے بلکہ مل کر چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سکھر ایئر پورٹ پہنچے اور سکھر کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کو متاثرہ علاقوں میں امداد کی رسائی میں مشکلات، فراہمی، سیلاب کی تباہ کاریوں اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کو بتایا گیا کہ سیلاب سے گنا، کپاس اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو خوراک اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر اور دیہاتوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلات نظام متاثر ہوا۔ اسکولوں میں متاثرین کو پناہ دی گئی ہے جنہیں 90 عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر میں بارش اور سیلاب سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو سندھ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی بجلی کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ لیا اور فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے۔ بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہی ہے۔ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور ہم فی متاثرہ خاندان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے اور ماضی کی حکومت نے معیشت تباہ کی لیکن یہ سیاست نہیں بلکہ خدمت کا وقت ہے۔ گزشتہ رات آرمی چیف سے بات ہوئی۔
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ کاٹن کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جبکہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہوئے۔ اب سب سے بڑا مسئلہ دیہاتوں سے پانی نکالنے کا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 5 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک منٹ قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 6 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 15 منٹ قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 25 منٹ قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 5 گھنٹے قبل








