پاکستان
سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے، عمران خان
ڈی جی خان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصات سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ 2010 کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے۔ ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے اور ڈیم تعمیر کر کے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم تعمیر کر کے ہم بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں۔
پاکستان
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں
اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔
6 رکنی آئینی بینچ 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔
تجارت
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے
لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں بھاری کمی ہوئی ہے۔
ملک میں 24 گرام سونے کی قیمت میں 7000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 6000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2593 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
ٹیکنالوجی 9 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا