Advertisement
پاکستان

'مہنگائی کا ایک اور نیا ریکارڈ'

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ضروری اشیاء کا افراط زر 44.58٪ کے ہوش ربا لیول پر پہنچ گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 27 2022، 1:35 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
'مہنگائی کا ایک اور نیا ریکارڈ'

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ضروری اشیاء کا افراط زر 44.58 فیصد کے ہوشربا لیول پر پہنچ گیا جس سے مہنگائی کا ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے مہنگائی کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ جاتے ہیں، اللہ اس قوم پر رحم کرے۔

قبل ازیں اپنے اور ٹوئیٹ میں اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 4 ماہ میں ملک کا کیا حال کیا ہے، معیشت تباہ حال، سیاست زہر آلود، معاشرے میں انتشار، کشیدگی، نفرتوں کا پھیلاؤ، اس نظام کو مزید زور زبردستی چلانا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

Advertisement
Advertisement