پاکستان

پشین میں سیلاب کے باعث2 ڈیم ٹوٹ گئے، چمن میں بھی حالات کشیدہ

کوئٹہ: پشین کےعلاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 28 2022، 2:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشین میں  سیلاب کے باعث2 ڈیم ٹوٹ گئے، چمن میں بھی حالات کشیدہ

میڈیا رپورٹس میں لیویز کنٹرول کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشین کےنشیبی علاقے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ  تیسرے کی تلاش جاری ہے، تینوں افراد پشین کےعلاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹنے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

دوسری جانب چمن میں بھی سیلابی صورت حال کے باعث حالات کشیدہ ہیں جہاں پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ شہر سےمنقطع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ  توبہ اچکزئی میں گزشتہ شام کدنی کے 3 ڈیم ٹوٹنےکے بعد سیلابی صورت حال ہے، پل اور  رابطہ سڑکیں بہہ جانے سےتوبہ اچکزئی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔