جی این این سوشل

پاکستان

کیہال پل کو خطرہ، اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان

اسلام آباد:سیلابی ریلے کےباعث شاہراہ قراقرم پر کیہال پل کو درپیش خطرے کی وجہ سے اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیہال پل کو خطرہ، اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اگر یہ پل ٹوٹ جاتا ہے ہے تو اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

اس متعلق اسسٹنٹ کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بچا جا سکے۔

ادھر موٹروے ایم ون پر برہان تا پشاور،  قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو،  سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور  مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹر وے پولیس نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

صحت

آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار

ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو   ملزم گرفتار

لاہور: پنجاب کے نگران  وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔

یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے،جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

1 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر اطلاعات نے کہا  کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران  حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے ​​35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

1  اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا  کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مستحکم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا  کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران  حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے ​​35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ذخیرہ اندوزوں، کرنسی کے اسمگلروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جس کے باعث ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ۔ 

انٹربینک میں ڈالر  308 اور روپے سے اوپر چلا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں ڈالر کی قیمت  اوپن مارکیٹ میں 330 روپے رہی ۔   انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں 291.76 تک لے جایا گیا، جو کہ 5 ستمبر کے بعد سے اس کی بہترین سطح ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ اگلے پیٹرول کے اعلان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،انہوں  نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں عبوری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll