کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

دبئی:ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس میں شاہین سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 28th 2022, 2:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

اس حوالے سے قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے بتایا ہے کہ سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی پریس کانفرنس سے گفتگو میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا اور تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل کی تھی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز گزشتہ روز سے متحدہ عرب امارات میں ہو چکا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔