جی این این سوشل

پاکستان

اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے:شیخ رشید

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے:شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے وزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے، سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا جبکہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔

پاکستان

اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

یہ کیا مذاق ہے ، ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

پاکستان تحریک انصف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔

درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمےمیں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں۔

اسد قیصر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی، کل ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری روک دی جائے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کے وکیل سے کہا کہ آپ تیاری کرلیں اور حکومت جواب جمع کرائے، کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے۔

عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرکے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر

قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، محمد حفیظ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، کھلاڑی خامیوں پر قابو پا کر اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا اور ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس چیلنج کو قبول کرنے اور آسٹریلیا جا کر پرفارم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، انشاء اللہ ہم بطور ٹیم مینجمنٹ بہتر نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیئرمین میجنمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اچھی سوچ کے ساتھ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تا کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ماننا پڑے گی کہ ہم ماڈرن کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے اور اس کی یہ وجہ تھی کہ ہم اپنی پلاننگ میں کہیں نہ کہیں وہ نہیں کرسکے جس سے بہتر نتائج آنے تھے، تاہم، اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کیونکہ جب تک آپ اعتراف نہیں کرتے آپ کامیاب نہیں ہوتے۔ جتنے بھی ہمارے سپورٹنگ اسٹاف میں لوگ شامل ہیں انہوں نے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی تیاری کی ہے، جو سلیکشن ہوئی ہے وہ بہت بہتر ہوئی ہے، ڈومیسٹک کے پرفارمر کو جو عزت دی گئی میں اس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف سلیکٹر نے جو سب سے بہتر کام کیا وہ یہی تھا کہ جو لڑ کے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے تھے انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ، سب نہیں آسکتے، جو آج آیا ہے اس کو بھی پہلا موقع مل رہا ہے ، جو پہلے اچھی پرفارمنسز دے رہا ہے وہ بھی نظر میں موجود ہے۔ پاکستان کے پاس ایک بہترین ٹیسٹ ٹیم مو جود ہے، ہمارے پاس جو بیٹرز ہیں انہوں نے بہترین پرفارم کیا ہوا ہے، باؤلنگ میں تھوڑی سی مشکلات آئییں لیکن انہیں جو بہتر بولر لگے جو آسٹریلیا میں پرفارم کرسکتے ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد کو سلیکٹ کرنا ایک اچھا سائن تھا کیونکہ وہ ڈومیسٹک کے ایک اچھے پرفارمر ہیں، جو کھلاڑی رہ گئے ہیں انہیں مستقبل میں ضرور موقع دیا جائے گا۔ عماد وسیم اور محمد عامر سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ رابطہ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی، محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر دستیابی ظاہر کرنے کا بولا، محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بجائے لیگز کھیلنے کو ترجیح دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار400 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1499.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll