پاکستان
اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دریاکےکنارےقائم گھر اور ہوٹل دریا برد ہوگئے:وزیراعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا میں دریاکےکنارےقائم گھر اور ہوٹل دریا برد ہوگئے، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010ء کاسیلاب سندھ اور ملحقہ علاقوں تک محدود تھا لیکن اس بار پانی چاروں طرف پھیلاہوا ہے، اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سوات، دیر، کالام بارش سے تباہی کا شکار ہوگئے ہیں، ایک ہزار لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے، ہزاروں زخمی ہوگئے۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کروڑوں بھائی اور بچے امداد کے منتظر ہیں، ان کا ہاتھ تھامیں اور کہا کہ ایک شخص نےکل رات 6کروڑ روپے دیے اور کہا کہ نام نہ بتایاجائے، ایک گروپ نے 45کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کروائے ہیں، لاکھوں پاکستانی اپنی مدد آپ پانی اور خوراک پہنچا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے، این ڈی ایم اے اور بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے امداد تقسیم کر رہےہیں، ایک ہفتے میں 25 ارب روپے متاثرین میں تقسیم ہوں گے، نقصانات کا مزید تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان
سی ٹی ڈی نے پنجاب سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

ڈی جی خان: خفیہ کارروائیوں میں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ سے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے خصوصی مواد، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو ان کے بدترین انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان
حکومت کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسےہیں لیکن الیکشن کے لئے نہیں،شیخ رشید
2 اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 2 اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے ۔اب ایک ہفتے میں اس قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہئے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے اور نہ ہی پیسہ،اگر اپریل میں الیکشن نہیں ہو سکت تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے۔پہلے ملک معاشی ،سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں ۔
آج3:30بجےزمان پارک میں عمران خان سےملاقات کروں گاایک طرف عمران خان سےگرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتےہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہےہیں ان کامسئلہ ابIMFہےنہ غریب کی بھوک ہےعمران خان کےکلین سویپ کاخوف ہےبڑی عدالتی جنگ شروع ہونےجارہی ہےآر یا پار ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کرحکومت میں بٹھا دیا ہے جن کو گھر والے نہیں جانتے۔ان کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے پیں لیکن الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا ن لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لےگی
2اسمبلیاں اس لیےتحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گےایک ہفتےمیں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیےورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےسوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا نون لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2023
آج زمان پارک میں عمران خان سےملاقات کروں گاایک طرف عمران خان سےگرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتےہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہےہیں ان کامسئلہ اب آئی ایم ایف ہےنہ غریب کی بھوک ہے بلکہ عمران خان کےکلین سویپ کاخوف ہے۔بڑی عدالتی جنگ شروع ہونےجارہی ہےآر یا پار ہوجائےگا
پاکستان
ملک بھر میں ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے ،وزیر صحت عبدالقادر پٹیل
حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں جمعہ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اورت اس کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے، حکومت آنے والی نسلوں کو ٹی بی سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 400,000 ٹی بی کے مریض ہر سال مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹی بی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں میں 1603 سے زائد صحت کی سہولیات سے لیس جدید لیبارٹریز موجود ہیں۔
دیگر امراض کی طرح ایڈز،ملیریا اورٹی بی کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروانے چاہیے۔ابتدائی مرحلہ میں ٹی بی کو بروقت اور آسانی سے کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔
ماضی میں ٹی بی سے لاکھوں انسان زندگی کی بازی ہارگئے۔ لیکن اب یہ لاعلاج مرض نہیں ہے۔ ٹی بی کے مریض کا سن کر لوگ گھبراجاتے ہیں۔ آئیں عہد کریں جس طرح دنیا کے دیگر ممالک نے ٹی بی کاخاتمہ کیا ہم بھی شہریوں کو آگاہی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے مل کر کوشش جاری رکھیں گے۔ ٹی بی کے مریض پریشان نہ ہوں یہ 100فیصد قابل علاج بیماری ہے ہم ملکر ٹی بی کو شکست دیں گے۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا