پاکستان

چارسدہ میں مزید سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا

پشاور:محکمہ آبپاشی کے مطابق چارسدہ میں مزید سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ،دریائے سوات میں بھی پانی کی بہاو میں کمی واقع۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 28th 2022, 5:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چارسدہ میں مزید سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا

محکمہ آبپاشی کے مطابق چارسدہ میں مزید سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ہے، اگر بالائی اضلاع میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چارسدہ کے دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

ادھر دریائے سوات میں بھی پانی کی بہاو میں کمی واقع ہو رہی ہے، سوات میں سیلاب کے چوتھے روز امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،  سیلاب سے اب تک 15 افراد جاں بحق ہو ئے۔ 

سرکاری نیوز ٹی وی کے مطابق کوہ سلیمان میں طوفانی بارشوں نے تونسہ شہر کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، تحصیل تونسہ کا90 فیصد سے زائد رقبہ پانی کی زد میں ہے جبکہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دورافتادہ ضلع کوہلو میں حکومت اور پاک افواج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

گھوٹکی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 50ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ کپاس کی فصل اور سبزیوں کونوےفیصد نقصان پہنچا ہے۔